نیوکراچی ٹاون کی مرکزی شاہراہوں اور نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی با آسانی نکاسی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ایاز حمید اللہ بلوچ
رہائشی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے: افسران و عملے کو ہدایت
پاور ہاؤس چورنگی پر نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ۔ٹریفک کی روانی بلا تعطل جاری۔
کراچی: میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاون ایاز حمید اللہ بلوچ کا بارش کے دوران نیو کراچی ٹاون کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ بارشوں کے دوران عوام کو دی جانے والی بلدیاتی سہولیات کا جائزہ۔نیو کراچی ٹاؤن کے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کو اپنی نگرانی میں صاف کروایا۔
اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مشتاق احمدخان، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ کراچی محمدعلی،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نیو کراچی خالدشیخ، اے سی بی اینڈ آر اشفاق حُسین، سی ایس آئی ریحان احمدو دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پرمونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاون ایاز حمید اللہ بلوچ نے افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رہائشی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کو فوری یقینی بنایا جائے اور صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
باران ِ رحمت کو نیو کراچی ٹاؤن کی عوام کے لئے زحمت نہیں بنایاجائے۔ایاز حمید اللہ بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشنگوئی کے بعدنیو کراچی ٹاون کی جانب سے قبل از وقت احتیاطی انتظامات مکمل کرلیئے گئے تھے جس کے سبب نیوکراچی ٹاون میں کہیں بھی بارش کے پانی کا اجتماع نظر نہیں آیا۔ٹاؤن انتظامیہ اور بلدیاتی عملہ و افسران بارش کے دوران بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ سینی ٹیشن،محکمہ باغات،محکمہ بی اینڈ آر کا عملہ تندہی سے اپنی اپنی خدمات کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بارش کے دوران نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کا مقصد اپنے عملے کے ساتھ فیلڈ میں رہنا اور عملے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں برساتی نالوں کی صفائی کا عمل تواتر سے جاری ہے جسکی وجہ سے بارش کے پانی کی نکاسی باآسانی ممکن ہوسکی ہے۔