شادمان ٹاون پانی سڑکوں پر بہتا ہوا نظر آتا ہے لیکن پانی کی لائین سے پانی نہیں آتا ہے۔ ۔ ۔ کیوں ؟؟؟
شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں کن کن گلیوں میں پانی کا مسلہ موجود ہے۔۔۔۔
کراچی : شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے ہر دو دن کے بعد پانی دیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شادمان ٹاون میں ہر 15 دن کے بعد ایک حب کی سپلائی یا نارتھ کراچی کا پانی بھی دیا جاتا ہے۔ جو شادمان ٹاون اور بفرزون کے علاقہ کو ملتا ہے۔ لیکن پھر بھی شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں بہت سی گلیاں ایسی موجود ہیں جہاں پانی آتا ہی نہیں ہے۔ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سے ان گلیوں کو پانی فراہم کرنے کی درخواست ہے۔
شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں موجود مکان نمبر آر 60 سے لے کر مکان نمبر آر 215 سیکٹر 14-بی میں پانی کا مسلہ موجود ہے۔ پانی خضرا مسجد کی لائین میں موجود 4 سے 5 پہلے گھروں تک آتا ہے لیکن خضرا مسجد سے گھوم کر ان گھروں تک نہیں پہنچ پاتا ہے۔ اب اس کی وجہ کیا ہے ؟ سب سے پہلے اس کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ مکان نمبر آر1 سے آر 33 تک پانی کی لائین گھروں کے اندر موجود ہے۔ اب اس لائین میں دو بڑے پرانے درخت موجود ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ پانی کی لائین میں کہیں ان درختوں کی جڑیں تو نہیں آگئی ہے جس کی وجہ سے پانی خضرا مسجد سے آگے نہیں جاتا ہے لیکن کوئی اس کو دیکھنے والا نہیں ہے۔

خضرا مسجد کے پاس موجود 1، 2 اور گلی نمبر 3 والوں نے خضرا مسجد کے پاس سے یوسی کی نگرانی میں اپنی اپنی گلی کی الگ لائین ڈلوائی لیکن جو اصل مسلہ تھا اس کو نہیں دیکھا۔ جب پانی خضرا مسجد سے آگے ہی نہیں آئے گا تو ان گلیوں کو کیسے ملے گا۔ ہوا کیا، اتنے بڑے کام ہونے کے باوجود بھی ان گلیوں کو پانی نہیں ملا۔
پھر کچھ عرصہ بعد یوسی نے اپنی فنڈز کا استعمال کیا اور واٹر کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کے ساتھ مل کر مکان نمبر آر 12 کے پاس سے ایک پانی کی لائین نکالی اور اس لائین سے مکان نمبر آر 216 سے آر 237 تک کے گھروں کو کنیکشن دیا۔ جس کے بعد اس گلی میں پانی آگیا اور انہوں نے گلی میں شکریہ فرحان سہیل اور سہیل ابعیب کے بینرز بھی لگائے۔
جب اس لائین میں پانی موجود تھا تب ہی بیچ میں سے اس کو اس گلی کو دیا گیا اور وہ خوش ہوئے۔ تو خضرا مسجد کے بعد پانی کیوں نہیں گھوم پا رہا ہے اس مسلہ کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس کام کو کوئی بھی کرانے کو تیار نہیں ۔ علاقہ مکین اس مسلہ کی وجہ سے آپس میں بھی لڑچکے ہیں۔ لیکن ادارے کام کرنا ہی چاہتے ہیں جو مسلہ حل ہو۔
اس کے ساتھ ساتھ مکان نمبر آر 67 سے لے کر مکان نمبر آر 77 سیکٹر 14-بی میں بھی پانی کا مسلہ موجود ہے۔ کئی سالوں سے یہاں رہنے والے لوگ بورنگ پر گزارا کرتے نظر آرہے ہیں اور پریشان بھی ہیں۔
ایسی طرح مکان نمبر آر 79 سیکٹر 14-بی میں بھی پانی نہیں آتا ہے۔ ایسی طرح مکان نمبر 712 کے رہائشی بھی اکثر پانی کے مسلہ کو لے کر گروپ میں آواز بلند کرتے نظر آتے ہیں۔
علاقہ میں موجود محلہ کمیٹی نے اس کے حوالے سے ایک اور تجویز پیش کی ہے کہ آرچڈ اسکول سے ایک 8 ایچ پانی کی نئی لائین خضرا مسجد اور پھر کاظم بیکری تک ڈالی جائے پانی کے بہاو کو دیکھتے ہوئے اور جو لائین گھرون کے اندر موجود ہے اس کو بند کیا جائے تاکہ یہاں موجود لوگوں کو پانی مل سکے اس کے ساتھ ساتھ زمین کے اندر موجود غیر ضروری لائینوں کو بھی بند کیا جائے اور پانی کئ لائین دینے کا جو طریقہ ہے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا اس طرح لائین دی جائے۔ لیکن اب اس کام کے لئے فنڈز کی ضرورت ہے جو کسی کے پاس بھی نہیں ہے۔
مئیر کراچی مرتضی وہاب صاحب سے درخواست ہے کہ اس مسلہ کو دیکھا جائے اور پانی کے سسٹم کو بلاوجہ لائیں ڈال کر جو خرابی پیدا کی گئی ہے اس کو صحیح کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان گھروں کے پانی کا مسلہ حل کیا جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ شادمان ٹاون میں پانی کی لائین کا کام ہوا تھا۔ جس کے بعد ماریہ ہومز، صائمیہ فلیٹ اور ایور گرین کو پانی کی لائین دی گئی تھی۔ اس کام کے ساتھ ساتھ صائمیہ فلیٹ کے سامنے موجود 13 گھروں کے پانی کا مسلہ حل کرنے کے لئے ایک لائین مکان نمبر آر 463 سیکٹر 14-بی سے لے کر مکان نمبر آر 462 سیکٹر 14-بی میں ملائی جانی تھی۔ لیکن یہ کام اس وقت بھی نہیں کیا گیا اور آض تک نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے وہاں موجود مکانات کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ مکان نمبر آر 433 سے لے کر مکان نمبر آر 462 تک کے مکانات کو پانی اس وقت ملتا ہے جب پورا علاقہ پانی بھر لے ورنہ یہ لوگ مشکات کا شکار ہی رہتے ہیں۔
بعد میں ایک اور تضویز پیش کی گئی جس میں اس علاقہ کو پانی کا کنیکشن مکان نمبر آر 370 کی طرف سے دینے کی کوشش کی گئی۔ لیکن علاقہ مکین نے اس پر کافی بڑا مسلہ اٹھایا اور اس کام کو روک دیا گیا۔ اس مسلہ کو بھی دیکھا جائے اور اس کام کو بھی پورا کرنے کی ضرورت ہے۔