ایس ایج او بلال کالونی نے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کراچی، بلال کالونی پولیس کی کاروائی
ایس ایج او بلال کالونی نے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا
کراچی : ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کراچی، بلال کالونی پولیس کی کاروائی۔ گذشتہ روز مومن آباد تھابے کی حدود اورنگی ٹاؤن پریشان چوک کے قریب 40 سالہ عزت پری کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم مختیار ولد میر زادہ گرفتار۔ ایس ایج او بلال کالونی نے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا۔ ملزم مختیار عرف مکو مقتولہ کا سگا بیٹا نکلا۔ ملزم نے جائیداد کے تنازعے پر اپنے دو سگے ماموں (1) جمیل( 2) کاکی (3) بختیار مامو زاد بھائی کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنا کر گھر میں گھس کر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔
ملزم بیان میں بتایا گیا کہ میری ماں نے دو سے تین مرتبہ مجھے پولیس کے حوالے کرایا تنگ آکر قتل کا منصوبہ بنایا۔ میں اس کام میں اکیلا نہیں تھا میرے ساتھ دو ماموں اور ماموں کا بیٹا بھی شریک جرم ہیں۔ میں سعودی عرب میں تھا والد کے انتقال میں پاکستان آیا مجھے پتہ چلا کے میرے والد کو مروانے میں میری ماں کا ہاتھ تھا۔
مقتولہ عزت پری کے سگے دو بھائیوں کو بھی جائیداد کی لالچ تھی۔
ملزم نے بیان میں کہا کہ میری والدہ کورٹ میں مکان کا کیس جیت چکی تھی جائیداد میں ڈھائی کروڑ کیش بائیس تولہ سونا تھا ۔ قتل کی واردات کے وقت چھوٹے بہن بھائیوں کو چیز لینے باہر بھیج دیا تھا۔
گرفتار ملزم کو ضابطے کی کارروائی کے بعد تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔