Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اے اسپنسر آئی ہسپتال کا دورہ۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اے اسپنسر آئی ہسپتال کا دورہ۔

0

کراچی : وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اے اسپنسر آئی ہسپتال کا دورہ۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور دیگر حکام کے ہمراہ بحال شدہ اسپنسر ہسپتال کا معائنہ کیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے او پی ڈی، وارڈز، آپریشن تھیٹر اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ازسرِ نو بحال کر کے جدید سہولیات کے ساتھ چلایا جا رہا ہے، شہریوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

میئر کراچی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ہسپتال کی بحالی اور فراہم کردہ سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ اسپنسر ہسپتال کے بعد دیگر بلدیہ عظمیٰ کے زیرِ انتظام ہسپتالوں کو بھی اپگریڈ کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہیں اور شہر کو جلد روشنیوں کا گہوارہ بنایا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا ہسپتال کی بہتری پر اطمینان کا اظہار۔ دورے کے موقع پر میونسپل کمشنر کراچی ابرار جعفر، سماجی رہنما مشتاق چھپرا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...