Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ حکومت کا شمولیتی معاشرے کے قیام کا عزم ہے۔ سید مراد علی شاہ

خصوصی افراد کو مساوی ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ

0

سندھ حکومت کا شمولیتی معاشرے کے قیام کا عزم ہے۔ سید مراد علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا خصوصی افراد کی فلاح کے لیے بڑا اقدام۔ 56 شراکت دار تنظیموں کو 40 کروڑ روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ خصوصی افراد کو وہیل چیئرز، مصنوعی اعضا اور دیگر معاون ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا خصوصی افراد کے لیے معاون آلات کی فراہمی کا اعلان۔ معاون آلات صرف اوزار نہیں بلکہ خودمختاری، مواقع اور عزت کی علامت ہیں۔ سندھ حکومت کا شمولیتی معاشرے کے قیام کا عزم ہے۔ خصوصی افراد کو مساوی ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جامع تعلیم، ہنر مندی، روزگار اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ای پی ڈی اور سماجی تنظیمیں حکومتی پالیسی و عمل درآمد کا پل ہیں۔ شراکت دار تنظیموں کا کردار خصوصی افراد تک مدد پہنچانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ کوئی بھی خصوصی افراد پیچھے نہ رہ جائے۔ پائیدار شراکت داری، صلاحیت سازی اور ڈیٹا پر مبنی اقدامات متعارف کرانے کا اعلان۔ خصوصی افراد کو سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک میں مؤثر انداز میں شامل کیا جائے گا۔ فنڈز کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے۔ امداد ان افراد تک پہنچنی چاہیے جو واقعی اس کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خصوصی بچوں، خواتین و مردوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کی بنیاد رکھتا ہے۔ نقل و حرکت کے آلات، مصنوعی اعضا اور رابطے کے اوزار زندگی بدلنے کا ذریعہ بنیں گے۔ خصوصی افراد کے حقوق کے لیے سندھ حکومت رہنمائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ خصوصی افراد کے لیے ایک جامع اور فعال فلاحی ماڈل پر عمل جاری ہے۔ معاون ٹیکنالوجی تک رسائی، جامع تعلیم اور روزگار سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

Comments
Loading...