Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

والد کے قتل میں ملوث بیٹے اور دیگر ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت “دانش ولد محمد متین” (مرکزی ملزم)، محمد ظریف ولد سیف اللہ، اور شہید اللہ ولد رحمت علی کے ناموں سے ہوئی۔

0

والد کے قتل میں ملوث بیٹے اور دیگر ملزمان گرفتار

کراچی : ضلع کورنگی، تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور تکنیکی بنیادوں پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے والد کے قتل میں ملوث بیٹے اور دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت “دانش ولد محمد متین” (مرکزی ملزم)، محمد ظریف ولد سیف اللہ، اور شہید اللہ ولد رحمت علی کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل نمبر کے پی ای-4702 اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ دورانِ تفتیش مرکزی ملزم نے دیگر خواتین، مسمات طوبہ زوجہ دانش اور مسمات ایمن دختر جمیل احمد، کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ سی پی ایل سی ریکارڈ کے مطابق بازیافتہ موٹرسائیکل تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے چھینی گئی تھی۔

گرفتار ملزمان، مرد و خواتین، کو حسبِ ضابطہ بالا جرائم میں گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Comments
Loading...