Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ٹھٹہ میں کوہستان بیلوں کی دوڑ اور کتوں کی دوڑ کے شاندار مقابلے

کوہستان بیلوں کی دوڑ میں مرحوم حاجی نواز علی بروہی کے دُولھ دریاء خان بیل نے میدان مارلیا۔

0

سندھ : ٹھٹہ میں کوہستان بیلوں کی دوڑ اور کتوں کی دوڑ کے شاندار مقابلے، کوہستان بیلوں کی دوڑ میں مرحوم حاجی نواز علی بروہی کے دُولھ دریاء خان بیل نے میدان مارلیا۔

سندھ حکومت محکمہ کھیل سندھ کے زیرِ اہتمام ٹھٹہ میں کوہستان بیل دوڑ اور کتوں کی دوڑ کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے، جن میں مختلف اضلاع سے آئے ٹیموں نے شرکت کی۔

سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر کا کہنا تھا کہ کوہستان بیل دوڑ میں 20 جبکہ کتوں کی دوڑ میں بھی 20 جوڑوں نے حصہ لیا۔ بیلوں کی دوڑ میں مرحوم حاجی نواز علی بروہی کے دُولھ دریاء خان بیل نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے 50 ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی اپنے نام کی، جبکہ کتوں کی دوڑ میں پتو گبول کے کتے نے کامیابی حاصل کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر اوقاف سندھ سید ریاض شاہ شیرازی اور سیکریٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کھیل سندھ اسد اسحاق، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ٹھٹہ اظہر علی بروہی، اسپورٹس آفیسر علی ڈنو گوپانگ اور کراچی کے ڈی ایس اوز بھی موجود تھے۔

ترجمان محکمہ کھیل کے مطابق مقابلوں میں ٹھٹہ، سجاول، میرپورخاص، ساکرو اور دیگر اضلاع سے شرکاء شریک ہوئے۔ بیلوں کی دوڑ میں مہران بیل اور کتوں کی دوڑ میں محب بلوچ کے کتے نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر نے کہا کہ انعامات کی تقسیم میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 50 ہزار جبکہ دوسری پوزیشن والوں کو 30 ہزار روپے نقد اور ٹرافیاں دی گئیں۔ مجموعی طور پر کامیاب شرکاء میں ڈیڑھ لاکھ روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔

سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر نے کہا کہ سندھ حکومت دیہی اور روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

Comments
Loading...