تاجر برادری ایک مخلص، فعال اور بے لوث قیادت کی متلاشی تھی۔ جاوید صدیقی
مرکزی تاجران فورم صرف کراچی یا سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں تاجروں کی سب سے مضبوط، مؤثر اور نمائندہ آواز بن کر ابھرے گا۔ جاوید صدیقی
کراچی: مرکزی تاجران فورم نے آج چیئرمین جاوید صدیقی کی سربراہی میں ملیر ٹینکی میں ایک باوقار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا، جہاں متفقہ طور پر رمیز احمد کو چیئرمین ملیر ٹینکی نامزد کیا گیا۔ اس موقع پر ایک پروقار افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی کے طور پہ ایس ایس پی ایسٹ ہیڈ کوارٹر اور ایس پی ملیر و گڈاپ، جناب علی حسن نے حاصل کی۔
مرکزی تاجران فورم کے وفد نے معزز مہمانانِ خصوصی کا انتہائی پُرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد کو تاجروں کے لیے حوصلہ افزا اور باعثِ اعزاز قرار دیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں باہمی اتحاد، اخوت اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا بھرپور اظہار کیا گیا۔
تقریب کے میزبان، نومنتخب چیئرمین رمیز احمد نے مرکزی تاجران فورم کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا، جس پر فورم کی قیادت اور تمام شرکاء نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مرکزی تاجران فورم کے تمام اراکین نے رمیز احمد کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور یقین ظاہر کیا کہ وہ تاجروں کی خدمت، مسائل کے حل اور فورم کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔
اس موقع پر مرکزی تاجران فورم کے وفد میں چیئرمین جاوید صدیقی، صدر محمد افسر یار خان، جنرل سیکریٹری محمد جمال شیخ، جوائنٹ سیکریٹری اشفاق زئی، چیئرمین پرنٹنگ پریس مارکیٹ پاکستان چوک عمیر امین، چیئرمین مکہ سینٹر جامع کلاتھ سرفراز صدیقی، چیئرمین واٹر پمپ مارکیٹ عمیر الزفر، چیئرمین لانڈھی الیکٹرانک مارکیٹ اشرف بھائی اور کمیٹی ممبر فیصل بھائی شریک تھے۔
اس موقع پر چیئرمین مرکزی تاجران فورم جاوید صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس تیزی سے کراچی بھر کے تاجر مرکزی تاجران فورم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں، یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تاجر برادری ایک مخلص، فعال اور بے لوث قیادت کی متلاشی تھی۔ ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مرکزی تاجران فورم صرف کراچی یا سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں تاجروں کی سب سے مضبوط، مؤثر اور نمائندہ آواز بن کر ابھرے گا۔ ہمارا مقصد صرف تنظیم سازی نہیں بلکہ ہر تاجر کے وقار، حقوق اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہے۔
مرکزی تاجران فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک بھر کی تاجر برادری کو ایک مضبوط پلیٹ فارم پر متحد کرتے ہوئے ان کے جائز حقوق، مسائل کے حل اور کاروباری ترقی کے لیے اپنی جدوجہد پوری قوت اور خلوص کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔