Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عوامی خدمت کا عزم، عملی جدوجہد کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 130

0

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 130 کے زیرِ اہتمام عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے جذبے کے تحت نادرا موبائل وین کیمپ کا انعقاد جاری ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو نادرا سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل میں ہر ممکن معاونت فراہم کرنا ہے۔

اس عوامی خدمت کے موقع پر پی ایس 130 کے صدر جناب . شاہد حسین , جنرل سیکرٹری عاصم زمان یوسی 2 کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ اورنگزیب خان، انفارمیشن سیکرٹری یوتھ باسط صدیقی ، وارڈ 3 کے صدر جاوید علی سینیئر کارکن عرفان راجپوت ، رضئ خان وارڈ 1کے صدر سید وقاص اور انفارمیشن سیکرٹری ایاذ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے عوامی خدمت کے اس عمل میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

تمام ذمہ داران نہایت خلوص، احساسِ ذمہ داری اور جذبۂ خدمت کے ساتھ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے ازالے کے لیے کوشاں ہیں۔ عوام کی جانب سے اس مثبت اور فلاحی اقدام کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی محور عوام کی خدمت، ان کے مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ عوامی خدمت محض ایک دعویٰ نہیں بلکہ ایک مسلسل عملی ذمہ داری ہے۔

عوام کی خدمت، عوام کی دہلیز پر — یہی ہمارا عزم، یہی ہماری پہچان ہے۔

Comments
Loading...