Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی شہر کے مختلف مقام پر سڑکوں کی تعمیر جاری ہے

‏بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی جانب سے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے اطراف والے حصے میں نالے کی تعمیر کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے

0

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی شہر کے مختلف مقام پر سڑکوں کی تعمیر جاری ہے

کراچی : شہر میں مختلف مقام پر سڑکوں کے ساتھ ساتھ نالوں کی تعمیر کا کام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ سندھ حکومت اور کے ایم سی کی جانب سے عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے نئی سڑک کی تعمیر اور نالوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔

‏بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی جانب سے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے اطراف والے حصے میں نالے کی تعمیر کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مسرور احسن صاحب نے تعمیر ہونے والی کی سڑکوں کا دورہ بھی کیا۔ وہاں موجود لوگوں سے انہوں نے بات کی۔

لوگوں نے جاری کاموں کے حوالے سے سندھ حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ کراچی شہر میں کئی سالوں بعد اس طرح کے ترقیاتی کاموں کا آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔

Comments
Loading...