Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈاکٹر فاروق ستار سے شہداء حق فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، ڈپٹی کنوینر عبد الوسیم بھی موجود

ڈاکٹر فاروق ستار سے شہداء حق فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، ڈپٹی کنوینر عبد الوسیم بھی موجود

0

ڈاکٹر فاروق ستار سے شہداء حق فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، ڈپٹی کنوینر عبد الوسیم بھی موجود

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے شہداء حق فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر عاصم احمد نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کنوینر عبد الوسیم ، رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق و دیگر بھی موجود تھے۔شہداء حق فاؤنڈیشن کے وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کو 17 فروری 2024 پی ایف میوزیم میں ہونے والے پروگرام بعنوان “تکریم شہداء” کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے تفصیلی گفتگو کی اور شرکت کی درخواست کی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے شہداء حق فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے مشترکہ فیصلہ کے بعد آپ کو آگاہ کریں گے۔

Comments
Loading...