Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شاہراہ نورجہاں پولیس کی ناگن سے انڈا موڑ آنے والی مین شاہراہ پر ناکہ بندی

شاہراہ نورجہاں ایس ایچ او کی ہدایت پر نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں۔

0

شاہراہ نورجہاں پولیس کی ناگن سے انڈا موڑ آنے والی مین شاہراہ پر ناکہ بندی

کراچی : سال نو کے موقع پر صرف ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ہی نہیں بلکہ شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے والے شہریوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نےسال نو پر ہوائی فائرنگ کے واقعات کے تناظر میں تمام زونل ڈی آئی جیزکوہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کےاحکامات جاری کئے ہیں۔ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

شاہراہ نورجہاں ایس ایچ او قمر جاوید کیانی کی جانب سے بھی شاہراہ نورجہاں پولیس ایسٹیشن کی حدود میں مختلف مقام پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ تاکہ نئے سال کےمقوقع پر کسی قسم کے ناخشگوار واقع سے نمٹا جاسکے۔

شاہراہ نورجہاں ایس ایچ او قمر جاوید کیانی علاقہ میں امن و امان قائم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

Comments
Loading...