حکومت ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ علی حسن زرداری
صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات و ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری نے آج سیکرٹریٹ میں سیکرٹری آفیس کا اچانک دورہ کیا۔
حکومت ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ علی حسن زرداری
کراچی : صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات و ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری نے آج سیکرٹریٹ میں سیکرٹری آفیس کا اچانک دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانا اور دفتر میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ صوبائی وزیر نے تمام ملازمین کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی اور کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل قبول ہوگی۔
انہوں نے زور دیا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں وقت کی پابندی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
اس کے علاوہ، صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے سیکرٹری آفیس میں صفائی کے انتظامات پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دفاتر کا صاف ستھرا ماحول نہ صرف ملازمین کی صحت و تندرستی کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ کام کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کے نظام کو مزید موثر بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں، صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے اس موقع پر سیکرٹری آفیس کے عملے سے بات چیت بھی کی اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔
انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
اس دورے کے بعد، صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے دورے کرتے رہیں گے تاکہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے کا ماحول بہتر بنایا جا سکے اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔