پاکستان میں صحت کا شعبہ صرف انتظامی نہیں بلکہ قومی سلامتی اور معیشت کا بھی اہم مسئلہ ہے۔ سید مصطفیٰ کمال
پاکستان : وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے لائف اسٹائل میڈیسن کانفرنس سے خطاب۔
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں صحت کا شعبہ صرف انتظامی نہیں بلکہ قومی سلامتی اور معیشت کا بھی اہم مسئلہ ہے۔ بڑھتے ہوئے بیماریوں کے بوجھ کے باعث ہیلتھ کیئر نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے علاج کے ساتھ بیماریوں کی روک تھام اور صحت کے فروغ پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف مزید اسپتال اور ڈاکٹرز مسئلے کا مکمل حل نہیں، عوام میں صحت مند طرزِ زندگی کا شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ لائف اسٹائل میڈیسن کو طبی تعلیم اور صحت کے نظام کا حصہ بنانے کے لیے پی ایم ڈی سی میں اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے صحت مند معاشرے کے لیے لائف اسٹائل میڈیسن کے فروغ پر زور دیا۔