نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی اسٹریٹ کرائم چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں کا انتہائی مطلوب گروہ کا سرغنہ گرفتار۔
ملزم کے دو ساتھی گزشتہ روز قبل سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی اسٹریٹ کرائم چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں کا انتہائی مطلوب گروہ کا سرغنہ گرفتار۔
کراچی : ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کراچی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی اسٹریٹ کرائم چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں کا انتہائی مطلوب گروہ کا سرغنہ محمد عرف پشی افغانی گرفتار۔ ملزم کے دو ساتھی گزشتہ روز قبل سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملزم پشی افغانی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا تھا۔ ملزمان کی دوران ڈکیتی کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی گئی ہے موٹر سائیکل 125 چھنے کے بعد شہری کو ہراساں کرنے کے لیے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوتے تھے۔
ملزمان کا گروہ 12 سے زائد افغان ڈکیتوں پر مشتمل ہے چند ساتھی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں دیگر کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان واردات کے بعد افغانستان فرار ہو جاتے ہیں کچھ عرصہ روپوشی کے بعد دوبارہ واپس آکر وارداتیں کرتے تھے۔ ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں مزید قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی وارداتوں میں ملوث دیگر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے