شادمان ٹاون مین شاہراہ پر موجود گھڑا اپنا کراچی سوشل میڈیا ایڈمن شعیب زمان کی کاوش سے بند کردیا گیا
کراچی الرٹ نیوز کی ویڈیو کو دیکھتے ہوئے اپنا کراچی سوشل میڈیا ایڈمن شعیب زمان نے اس کام کو کرانے کی ذمہ داری لی تھی۔
شادمان ٹاون مین شاہراہ پر موجود گھڑا اپنا کراچی سوشل میڈیا ایڈمن شعیب زمان کی کاوش سے بند کردیا گیا
کراچی : شہر بھر میں بہت سے ایسے مسلہ موجود ہیں جو اداروں کے ساتھ بات کرکےبہت آسانی کے ساتھ حل کرائے جاسکتے ہیں لیکن منتخب نمائیندوں نے ایسے مسلوں پر اپنی آنکھ بند کررکھی ہے اور ادارے جب تک کسی کے دباو میں نا آئے وہ خود کام نہیں کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقع شادمان ٹاون میں پیش آیا جب قبرستان والی سڑک پر ایک بڑا گھڑا پڑگیا۔
کراچی الرٹ نیوزنے اس پر ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے یوسی چئیرمین فرحان سہیل، کونسلر منیب وسیم اور ایم پی اے جمال احمد کو اس کام کو کرانے کے لئے کہا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی اور اپنا کراچی سوشل میڈیا ایڈمن شعیب زمان صاحب نے اس کام کو کرانے کے لئے رابطہ کیا اور تفصیل بتائی کے پیر کے دن اس کام کو کرادیا جائے گا۔
ہماری پوری ٹیم کی طرف سے اپنا کراچی سوشل میڈیا ایڈمن شعیب زمان اور اداروں کا شکریہ کہ انہوں نے یہ کام کرایا۔