Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کے لیے پانی کی جو مسئلہ ہے انشاء اللہ عنقریب حل ہو جائیگا۔ چیئرمین مورڑو میر بحرعلی اکبر

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عوام کو صاف ستھرااور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے

0

ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کے لیے پانی کی جو مسئلہ ہے انشاء اللہ عنقریب حل ہو جائیگا۔ چیئرمین مورڑو میر بحرعلی اکبر

کراچی : کراچی( )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عوام کو صاف ستھرااور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین مورڑو میر بحرعلی اکبر نے حب کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کے لیے پانی کی جو مسئلہ ہے انشاء اللہ عنقریب حل ہو جائیگا اور حب پر کام شروع ہو چکا ہے ٹاون چیئرمین نے کہا کہ انشاء اللہ عنقریب ڈسٹرکٹ ویسٹ، کیماڑی کا جوپانی کے حوالے سے دیرینہ مسئلہ ہے وہ جلدحل ہو جائے گا۔ ٹاؤن چیئرمین نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، نثار کھو ڑو،وقار مہدی ، سعید غنی منسٹر بلدیات اور میئر کراچی مرتضی وہاب کاشکریہ ادا کیا۔

جن کی کوششوں سے الحمدللہ فراہمی آب کا کام جلدشروع ہوجائے گا پانی کی لائن جوکہ 22 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور جس پر 12 ارب کی لاگت آئے گی انشاء اللہ عنقریب پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا ٹاؤن چیئرمین نے مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فراہمی آب کے نظام میں بہتری کیلئے ان مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے

Comments
Loading...