Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں سوئی گیس کی لائین ڈالنے کا کام جارئ ۔ یوسی کی ٹیم کام کی نگرانی کرنے میں مصروف

یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر کونسلر اور کوآرڈینیٹر کام کی نگرانی کرنے میں مصروف ہیں۔

0

نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں سوئی گیس کی لائین ڈالنے کا کام جارئ ۔ یوسی کی ٹیم کام کی نگرانی کرنے میں مصروف

کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2 اور یوسی 1 میں سوئی گیس کمپنی کی جانب سے نئی گیس لائین ڈالنے کا کام جاری ہے۔ جہاں ضرورت ہے وہاں مشین کی مدد سے اور جہاں مشین کام نہیں کرسکتی ہے وہاں لیبر لگا کر کھدائی کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹوٹ جانے والی سیوریج اور پانی کی لائین کو بھی فورا بنایا جارہا ہے۔

یوسی 2 کی ٹیم اس کام کی نگرانی کرتی ہوئی نظر آرہی ہے اور عوام کے ساتھ رابطہ میں بھی ہے۔ جن جن جگہ کام مکمل ہوگیا ہے وہاں یوسی کی طرف سے ٹیکٹر چلا کر سڑک کو لیول کرنے کا کام بھی کیا جارہا ہے اور مٹی کو اٹھایا بھی جارہا ہے۔ یوسی کونسلر منیب وسیم اور کوآرڈینیٹر کام ختم ہوجانے کے بعد علاقہ کا سروے کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں اور عوام سے بات بھی کررہے ہیں۔ جس پر عوام نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...