Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ حال، شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہیں۔ منعم ظفر

جماعت اسلامی کا آج ہفتہ 13 دسمبر شام 5 بجے نمائش چورنگی پر دھرنا ہوگا۔ منعم ظفر

0

کراچی : منعم ظفر خان، امیر جماعت اسلامی کراچی نے حالیہ بیان میں کہا کہ کراچی میں خونی ڈمپرز اور ٹینکرز سے شہریوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ خونی ٹینکرز اور ڈمپرز کے باعث کراچی میں آئے دن حادثات ہو رہے ہیں۔ شہری اپنے پیاروں کے جنازے اٹھانے پر مجبور ہیں۔ خونی ٹینکرز، ڈمپرز اور ای چالان کے نام پر لوٹ مار کے خلاف احتجاج کا اعلان۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا آج ہفتہ 13 دسمبر شام 5 بجے نمائش چورنگی پر دھرنا ہوگا۔ بے لگام ٹینکر و ڈمپر مافیا اور حکومتی بے حسی کے خلاف احتجاج ہوگا۔ کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ حال، شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہیں۔ پانی کی قلت نے ٹینکر مافیا کو مضبوط کر دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کراچی کے پچاس فیصد علاقے پانی سے محروم ہیں۔ خونی ٹینکروں کا خاتمہ اور نلکوں میں پانی چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی تمام متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

Comments
Loading...