وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کاانڈس یونیورسٹی، نارتھ کراچی کیمپس کا افتتاح
اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علم، تحقیق اور ہنر کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ مصطفیٰ کمال
کراچی : سینئر مرکزی رہنما ایم کیو ایم پاکستان و وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے انڈس یونیورسٹی، نارتھ کراچی کیمپس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور مہارت یافتہ نوجوان ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علم، تحقیق اور ہنر کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی ریحان اکرم، عبداللہ شیخ، رکن سینڑل آرگنائزنگ کمیٹی و ٹاؤن انچارج نارتھ کراچی ایاز الرحمن و دیگر پارٹی ذمہ داران بھی انکے ہمراہ تھے۔