Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

حیدر فوڈز کے پاس موجود غیر قانونی کچرا کنڈی کو عوام کی شکایت پر یوسی کی ٹیم نے صاف کرادیا

یوسی چئیرمین جناب فرحان سہیل کی ہدایت پر جنرل کونسلر منیب وسیم نے یوسی کی ٹیم کے ہمراہ، سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی مدد حاصل کی اور صفائی کا کام شروع کرادیا

0

حیدر فوڈز کے پاس موجود غیر قانونی کچرا کنڈی کو عوام کی شکایت پر یوسی کی ٹیم نے صاف کرادیا

کراچی : جماعت اسلامی کے منتخب امیدواران نے حلف اٹھانے کے بعد سے ہی یوسی آفس میں بیٹھنا شروع کردیا ہے۔ حال ہی میں نارتھ ناظم آباد یوسی 02، سخی حسن قبرستان کے کونے اور حیدر فوڈز کے سامنے غیر قانونی کچرا کنڈی کی شکایت موصول ہوئی۔

جماعت اسلامی کے یوسی چئیرمین جناب فرحان سہیل کی ہدایت پر جنرل کونسلر منیب وسیم نے یوسی کی ٹیم کے ہمراہ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی مدد سے اس غیر قانونی کچرا کنڈی کو صاف کرایا۔

منیب وسیم نے اس موقعہ پر کہا کہ علاقہ کے لوگوں کو بھی اس معملے پر اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے۔ ان کو چاہیئے کہ اگر وہ کسی کو یہاں کچرا ڈالتے ہوئے دیکھیں تو اس کو فورا منع کریں۔ یہ ہمارا محلہ ہے اس کو صاف رکھنے کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔

علاقہ مکین نے ان کا اس پر شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...