مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شہیدِ جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
شہیدِ محترمہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔ میئرکراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب
کراچی : مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شہیدِ جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت۔ میئرکراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا کہ شہیدِ محترمہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آمریت کے خلاف استقامت کی علامت تھیں۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27 دسمبر پاکستانی تاریخ کا المناک دن ہے۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ عوامی حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا مشن آج بھی زندہ ہے۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے خواتین کو سیاست میں بااختیار بنایا۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آئین اور جمہوریت کی محافظ تھیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو عوامی سیاست کی مضبوط آواز تھیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریے پر کاربند ہے۔