ناظم آباد تھانہ کی سالِ نو کے موقع پر بڑی کارروائیاں، ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد۔
کراچی : ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر تھانہ ناظم آباد پولیس نے سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے خلاف مؤثر اور بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے دو مختلف مقدمات میں ملوث مجموعی طور پر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پہلی کارروائی کے دوران تھانہ ناظم آباد پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث دو ملزمان شہہریار ولد گلزار اور فراز ولد نفیس کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والے 2 عدد 9 ایم ایم پستول برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 01/2026 بجرم دفعات 324/337(ایچ)2/440/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دوسری کارروائی میں تھانہ ناظم آباد پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث مزید دو ملزمان سعود ولد اشرف اور عریب ولد توفیق کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھی 2 عدد 9 ایم ایم پستول برآمد کیے گئے۔ ملزمان کے خلاف ایہف آئی آر نمبر 04/2026 بجرم دفعات 324/337(ایچ)2/440/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔