Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تھانہ نیو کراچی پولیس نے گٹکا/ماوا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک بدنام زمانہ اور عادی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

0

کراچی : ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر تھانہ نیو کراچی پولیس نے گٹکا/ماوا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک بدنام زمانہ اور عادی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے گٹکا/ماوا برآمد ہوا۔

دورانِ گشت مشتبہ شخص کو چیک کرنے پر اس کی شناخت سیف عرف جبہ ولد محمد مشتاق جبہ کے نام سے ہوئی۔ تلاشی کے دوران 90 پیکٹ گٹکا/ماوا اور 400 روپے نقدی برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 33/2026 بجرم 4/8(i) گٹکا/ماوا ایکٹ کے تحت تھانہ نیو کراچی میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے، جس کے خلاف تھانہ نیو کراچی، این کے آئی اے اور تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں بھی مقدمات درج ہیں۔

Comments
Loading...