Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈپٹی کمشنر سنٹرل اور متعلقہ محکمے کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے محمد شاہ قبرستان میں سیوریج کے اوور فلو کو ختم کر دیا گیا۔

کچھ عرصہ پہلے محمد شاہ قبرستان میں سیوریج کا پانی داخل ہوگیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

0

کراچی : سوشل میڈیا ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے علاقہ کے مسائل کو شئیر کرکے ان کو اداروں سے حل کراسکتے ہیں۔ لیکن اس میں سب سے ضروری بات یہ ہے کہ الفاظ کا چناو صحیح ہونا ہے۔ حال ہی میں محمد شاہ قبرستان میں سیوریج کا پانی داخل ہوگیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر سنٹرل اور متعلقہ محکمے کے فوری اقدامات نے محمد شاہ قبرستان میں گندے پانی کے جمع ہونے والے سیوریج کے اوور فلو اور پائپ لائن میں رکاوٹ کو دور کیا۔ عوام نے اس پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...