کراچی کے گل سینٹر میں آتشزدگی پر گہری تشویش ہے۔ کامران ٹیسوری
کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کے گل سینٹر میں آتشزدگی پر گہری تشویش ہے۔ جائے وقوعہ پر متاثرہ تاجروں کے ساتھ موجود رہا۔ ریسکیو و امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ نیوی اور فائر بریگیڈ کی مدد سے آپریشن تیز کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کے نقصانات کے ازالے اور بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ پیر حسنان حسیب الرحمن اور حبیب عطاری کے ہمراہ اجتماعی دعا بھی کی۔قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔