Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میئر کراچی نے واٹر کارپوریشن کی جدید یونیفائیڈ ایپ کا باضابطہ افتتاح کردیا

واٹر کارپوریشن میں ڈیجیٹل انقلاب، شہریوں کے لیے تمام خدمات اب ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر): میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جدید یونیفائیڈ ایپ کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایپ کے اجرا سے واٹر کارپوریشن میں ڈیجیٹل انقلاب آگیا ہے اور اب شہریوں کے لیے تمام خدمات ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق یہ اقدام میئر کراچی کی خصوصی ہدایت پر شہری سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل میں لایا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں واٹر کارپوریشن کے سی ای او احمد علی صدیقی، سی او او انجینئر اسداللہ خان، سی ایف او عمار علی خان، چیف کمیونیکیشن آفیسر نوید صدیقی، سی آئی ٹی او سادات انور، سی سی او حارث سرفراز، سی آئی اے منہاج الرحمان، ون لنک کے سی ای او نجیب اگروالا سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

سی آئی ٹی او سادات انور نے میئر کراچی کو ایپ کے مختلف فیچرز کے بارے میں بتایا۔

Comments
Loading...