میئر کراچی نے مختلف مقامات پر جاری سڑکوں کی بحالی کے کام کا معائنہ کیا۔
محکمۂ انجینئرنگ کے افسران کی میئر کراچی کو ترقیاتی کاموں پر بریفنگ۔
کراچی : میئر کراچی نے مختلف مقامات پر جاری سڑکوں کی بحالی کے کام کا معائنہ کیا۔ محکمۂ انجینئرنگ کے افسران کی میئر کراچی کو ترقیاتی کاموں پر بریفنگ۔
میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں جاری تمام ترقیاتی کام معیار اور مقررہ وقت کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ شہر کی شاہراہوں کو خوبصورت بھی بنایا جائے۔
شہر کی مختلف شاہراہوں اور مقامات پر بیوٹیفکیشن کے کام کا بھی جائزہ۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں کو اب واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے، مزید مقامات پر بھی بیوٹیفکیشن کا عمل تیز کیا جائے۔ یہ سال تبدیلی کا سال ہے، کراچی والے اس کے اثرات جلد محسوس کریں گے۔ اب محض وضاحتیں نہیں، سڑکوں اور شاہراہوں پر عملی اور نمایاں کام نظر آنا چاہیے۔