نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں پولیو مہم تیزی کے ساتھ جاری
نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں پولیو مہم تیزی کے ساتھ جاری
کراچی : ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیو مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ ایس این آئی ڈی مہم، ڈپٹی کمشنر سنٹرل کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز نے ضلع بھر میں فیلڈ مانیٹرنگ جاری رکھی ہے۔ ویکسینیشن کی جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مؤثر انکار کوریج کو یقینی بنایا، فرنٹ لائن کارکنوں کو سہولت فراہم کی اور مہم کے نفاذ میں مدد کے لیے میدان میں مصروف ہیں۔
نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں پولیو مہم بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ خواتین ورکرز کے ساتھ پولیس کے اہلکار موجود ہیں اور سلمان اعجاز پولیو کمیونیکیشن آفیسر کے ساتھ ڈاکٹر محمد فراز ڈسٹرکٹ ہلتھ آفیسر بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے فطرے پلانے کو یقینی بنا رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل کی عوام سے گزارش ہے کہ آئے اس مہم میں ان لوگوں کا ساتھ دیں اور پولیو جیسی خطرناک بیماری کو ختم کرنے میں مدد کریں۔