ڈاکٹر عاصم حسین نے بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ پارک کا افتتاح کردیا۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ پارک کا افتتاح کردیا۔
شادمان ٹاون والوں کے لئے بڑی خوشخبری۔ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی ایک ساتھ۔۔۔ اب بنے گا شادمان۔
کراچی : ویسے تو ہمیں جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ لیکن شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد والوں کے لئے یہ خوشی کی خبر ہے کہ اس علاقہ میں ترقیاتی کام کے حوالے سے جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی مل کر کام کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ایک طرف پارک کا افتتاح ہورہا ہے اور شادمان سیکٹر 14-اے میں گلیوں کی تعمیر کا کام کیا جارہا ہے پیپلز پارٹی کی طرف سے۔
حال ہی میں شادمان ٹاون، ناگن چورنگی کے پاس موجود ایک پارک بنایا جارہا ہے۔ جس کا نام بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ پارک کا افتتاح کردیا۔ اس کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر ؑاصم حسین کے ساتھ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈپٹی کمشنر طاحہ سلیم، حمیر احمد، اسد حنیف، ٹاون چئیرمین عاطف علی خان اور سید وجیہہ حسن اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ٹاون چئیرمین نے بتایا ہے کہ اس زمین پر بلڈر مافیا اور لینڈ گریبر کا قبضہ تھا۔ پچھلے دو تین سالوں سے جدوجہد جاری تھی۔ کورٹ میں اس کا جیس موجوف تھا۔ ابھی بھی 1.5 ایکڑ کا پارک انکروچ ہے۔ اس حوالے سے کمشنر صاحب سے بات چیت جاری ہے کہ اس کو بھی پارک کا حصہ بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں طاحہ صاحب، عمران صاحب اور کمشنر صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ٹاون چئیرمین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے یہ اپنے بجٹ سے یہ بنایا۔
ڈپٹی کمشنر سینٹرل طاحہ سلیم نے کہا کہ یہ بہت بڑا ایک پارک بننے جارہا ہے۔ یہ خراج تحسین بھی ہے اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے لوگوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔ ہم اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اتنے بڑے معرکے میں پاکستان کو سرخروکیا۔ اوسی کی یاد میں یہ پارک بنایا جارہا ہے۔ ٹاون نے ہمارے ساتھ مل کر اپنے فنڈز کے ساتھ اس کو مکمل کیا ہے۔ تو امید کریں گے کہ شادمان کے لوگوں کے پاس جو پارک نہیں تھے وہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔
اسد حنیف نے کہا کہ ٹاون چئیرمین عاطف صاحب نے اس کو فنڈ کیا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اس کو خالی کرایا ہے۔ کافی عرصہ سے اس کی جدوجہد جاری تھی۔ اس کا نام بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ اس وجہ سے رکھا ہے کہ لوگ بھی بھارت کے خلاف ہماری جیت کو یاد رکھے۔
ٹاون چئیرمین عاطف علی خان نے کہا کہ پاک فوج کی جو قربانیاں تھی اور بھارت کو جو منہ توڑ جواب دیا پاک فوج نے اس کے حوالے اس پارک کا نام رکھا ہے۔ اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جاری تھی اس وجہ سے ٹاون اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس پارک کوبنایا ہے۔
