Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

حکومت کا مقصد کسانوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے، زرعی ویلیو چینز کو مضبوط بنانے اور کسانوں کو بہتر مارکیٹ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ جام خان شورو

وزیر منصوبہ بندی و ترقیات و آبپاشی سندھ جام خان شورو کی صدارت ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام کے ساتھ اہم اجلاس

0

کراچی : وزیر منصوبہ بندی و ترقیات و آبپاشی سندھ جام خان شورو کی صدارت ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام کے ساتھ اہم اجلاس۔ اجلاس میں سندھ میں زراعت، قدرتی وسائل کی ترقی، زرعی مشینی کاشت کاری, ویلیو چینزاورپائیدار ترقیاتی منصوبہ بندی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے پرنسپل نیچرل ریسورسز اینڈ ایگریکلچر اکانومسٹ شنگو کیمورا، ایگریکلچر اینڈ نیچرل ریسورسز آفیسر عمر سعید سمیت دیگر کی شرکت۔

اجلاس میں سندھ کے زرعی شعبے کی ترقی، جدید زرعی مشینری و ٹیکنالوجی کے فروغ اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں زرعی پیداوار میں اضافے، ویلیو چینز مضبوط بنانے اور کسانوں کو بہتر مارکیٹ روابط فراہم کرنے کے لیے اے ڈی بی کے تعاون اور ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

جام خان شورو نے کہا کہ سندھ حکومت زراعت اور قدرتی وسائل کے شعبے میں پائیدارترقی،جدید ٹیکنالوجی اورزرعی مشینی کاشت کاری کےفروغ کے لیےمؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت کا مقصد کسانوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے، زرعی ویلیو چینز کو مضبوط بنانے اور کسانوں کو بہتر مارکیٹ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Comments
Loading...