شہر کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
کراچی : شہر میں انڈر پاسز سے لائٹس چوری اور دیگر چوری کی شکایات کے بعد میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے احکامات پر ڈائریکٹر سٹی وارڈنز صائم عمران کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نشہ کرنے والے افراد کو چوری کی کوشش کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ کہیں بھی چوری یا کسی مشکوک سرگرمی کو دیکھنے کی صورت میں فوری طور پر پولیس یا بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کمپلینٹ سینٹر کو اطلاع دیں۔