Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم پی اے جمال احمد کا نارتھ ناظم آباد میں پانی کی فراہمی کے مسئلے کے حوالے سے واٹر کارپوریشن کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس

0

کراچی : آج چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر رکنِ سندھ اسمبلی جمال احمد اور بلدیاتی انچارج نارتھ ناظم آباد فیضان اقبال کی سربراہی میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کا بنیادی مقصد بفرزون میں پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے، پانی کی قلت اور اس کے باعث عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کرنا تھا۔

اجلاس میں ایس ای شارخ، ایگزیکٹو انجینئر (نارتھ ناظم آباد) سہیل طیب، ایگزیکٹو انجینئر مشتاق، ڈبلیو ٹی ایم وحید شیخ، سابق یو سی انچارج محمد ہاشم، بفرزون محلہ کمیٹی کے رفیق احمد، شادمان محلہ کمیٹی کے عمیر عثمانی اور نارتھ کراچی 7-ڈی سے سابق یونٹ انچارج عاشر نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بفرزون میں پانی کی موجودہ صورتحال، شہریوں کو درپیش مشکلات اور موصول ہونے والی عوامی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ جبکہ پانی کی فراہمی کو بہتر، باقاعدہ اور مستقل بنانے کے لیے ممکنہ عملی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ متعلقہ حکام کے سامنے بفرزون کے رہائشیوں کی مشکلات اور پانی کی فوری ضرورت کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان عوامی مسائل کے حل، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

MPA Jamal Ahmed holds an important meeting with the Water Corporation team regarding the water supply issue in Buffer Zone.
MPA Jamal Ahmed holds an important meeting with the Water Corporation team regarding the water supply issue in Buffer Zone.
Comments
Loading...