ناظم آباد ٹاون کی جانب سے طارق پلازہ والی روڈ پر پیوی بلاکس لگانے کا کام جاری ہے۔
کراچی : ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جماعت اسلامی کے ٹاون چئرمین کی جانب سے اپنے اپنے ٹاون میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ناظم آباد ٹاون کی جانب سے طارق پلازہ والی روڈ پر پیوی بلاکس لگانے کا کام جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میزان بینک سے ملٹی چوک تک روڈ پر پیوی بلاکس لگانے کا کام جاری ہے۔
ٹاون چئیرمین کا کہنا تھا کہ عوام کو بہتر اور سہل سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔