Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور کے ایم سی کے تعاون سے خواجہ اجمیر نگری والی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا

0

کراچی : مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور کے ایم سی کے تعاون سے کراچی شہر میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ کل ہفتہ کے دن خواجہ اجمیر نگری والی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا۔ مئیر کراچی نے خود وہاں کا دورہ بھی کیا۔

مئیر کراچی مرتضی وہاب نے وہاں لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ مئیر کراچی کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی قیادت بھی موجود تھی۔

اس سے پہلے میر کراچی نے شادمان ٹاون کا بھی دورہ کیا۔ حال ہی میں شادمان ٹاون میں مئیر کراچی اور کے ایم سی کے تعاون سے سیوریج لائین، برساتی نالے کی تعمیر، فٹ پاتھ اور سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ مئیر کراچی اور کے ایم سی کی جانب سے جلد ہی اقرا یونیورسٹی سڑک کی بھی تعمیر کا کام شروع ہونے جارہا ہے۔

علاقہ مکین نے مئیر کراچی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...