ڈسٹرکٹ ایسٹ میں دودھ سرکاری نرخ پر نابیچنے والوں کے خلاف کاروائی
حکومت کی طرف سے دودھ 180 روپے فی لیٹر سیل کرنے کی ہدایت۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم
ڈسٹرکٹ ایسٹ میں دودھ سرکاری نرخ پر نابیچنے والوں کے خلاف کاروائی
تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں مختلف علاقوں میں دودھ کی قیمت بھی الگ ہے۔ جبکہ حکومت کمشنر کراچی کی طرف سے دودھ کی قیمت 180 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ جو دوکاندار دودھ زیادہ قیمت پر سیل کررہا ہے اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایسٹ، گلشن اقبال میں مختلف دودھ کی دوکانوں پر چھاپے مارے گئے اور کچھ دکانوں کو دودھ زیادہ قیمت پر بیچنے کی وجہ سے دوکان کو سیل کردیا گیا۔