وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت لوکل گورنمینٹ کا اجلاس
اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان مراد، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ اور دیگر شریک
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت لوکل گورنمینٹ کا اجلاس
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت لوکل گورنمینٹ کا اجلاس۔ اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان مراد، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ اور دیگر شریک۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ اجلاس میئر اور ڈپٹی میئر کے ساتھ بات چیت کیلئے بلایا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کی بھرپور خدمت کریں۔ شہر کراچی نے ماضی میں ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی اور عوام کے مسائل کے حوالے سے تفریق دیکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اب بلا تفریق سے شہر اور اس کے عوام کی خدمت ہونی چاہئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن امان بحال کیا ہے۔ ہماری حکومت نے شہر میں ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے عوام نے پیپلز پارٹی کو کامیاب کیا۔ پیپلز پارٹی قیادت کا حکم ہے کہ بلدیاتی نمائندے شہر میں عوام کے مسائل حل رکتے ہوئے دکھائی دیں۔
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں واٹر بورڈ کا کام بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ سندھ سولڈ ویسٹ کے کام کو مزید بہتر کرنا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے تمام اداروں کو بہتر اور مضبوط کرنے کیلئے کام کرینگے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر کی ٹرانسپورٹ، سڑکوں، نکاسی آب کو مزید بہتر کیا جائے۔ کے ایم سی اپنے مالی وسائل کو بڑھائے اور بہتر کرے۔ تمام ٹائونز کے نمائندوں کو ساتھ لے کر چلیں۔ کے ایم سی ٹائونز اور کنٹونمینٹس کے ساتھ کوآرڈینیشن میں کام کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو ہدایت دی کہ وہ نئے بلدیاتی اداروں کو فعال کریں۔ نئے ٹائونز کے جو مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کریں۔ محرم الحرام آ رہا ہے تمام بلدیاتی ادارے اپنے متعلقہ علاقوں میں نکاسی آب، اسٹریٹ لائیٹس اور سڑکوں کو بہتر بنائیں۔