Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عمران بلوچ کی قیادت میں سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کا دودہ

میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر ذاکر حسین سومرو سے ملاقات کی اور اسپتال کے مختلف ڈپارٹمنٹ میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

0

عمران بلوچ کی قیادت میں سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کا دودہ

کراچی : سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین صاحب اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی سینیٹر سید مسرور احسن صاحب کی ہدایات پر ہیلتھ ورکنگ کمیٹی ڈسٹرکٹ کے صدر عمران بلوچ کی قیادت میں سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کا دودہ کیا

میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر ذاکر حسین سومرو سے ملاقات کی اور اسپتال کے مختلف ڈپارٹمنٹ میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

مریضوں سے اسپتال میں دی جانے والی سہولیات اور ڈاکٹر و پیرا میڈیکل اسٹاف کے رویہ کے بارے میں رائے لی جس پر مریضوں نے اطمینان بخش جواب دیا۔

ایمرجنسی بلاگ کی تزئین و آرائش، سی ٹی اسکین مشین کی فعالی، کارڈیو ڈپارٹمنٹ کو این آئی سی وی ڈی کے زیر انتظام کرنے پر گفتگو کی گئی۔

بلڈ بینک، گائنی، اور آپریشن تھیٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے پر زور دیا گیا

ڈاکٹر زاکر حسین سومرو کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مریضوں کو وہ تمام تر سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں

جبکہ ہیلتھ ورکنگ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مریضوں کو تمام تر سہولیات ان کے ڈسٹرکٹ میں ہی مہیا کی جائیں ہزاروں مریض کو روزانہ جناح اور سول اسپتال جانے میں انتھائی پریشانی کا سامنا رہتا ہے

انشاء اللہ بہت جلد سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں سی ٹی اسکین و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

اس موقع پر ہیلتھ ورکنگ کمیٹی کے محمد نوید انور ،ظہیر قریشی، ایاز محمود، سجاد گوپانگ، جہانزیب خان، رضوان احمد خان، عبدالباسط صدیقی بھی موجود تھے

Comments
Loading...