جنکے لئے مردم شماری ریڈ لائن تھی حکومت چھوڑ دیں۔ آفاق احمد
آئندہ انتخابات میں مہاجروں کا ردِعمل حیران کن ہوگا،
جنکے لئے مردم شماری ریڈ لائن تھی حکومت چھوڑ دیں۔ آفاق احمد
کراچی : چیئرمین آفاق احمد نے قومی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے واضح اعلان کہ آئندہ انتخابات پرانی مردم شماری پر ہی ہونگے حالیہ مردم شماری کی حقیقت کو بے نقاب کردیا ہے۔ آفاق احمد ایس یو جی ایف کورنگی زون کے وفد سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری ایک سیاسی ڈرامہ تھا،جسکا انہیں بھی علم تھا جو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے مردم شماری کو اپنی ریڈ لائن کہہ رہے تھے،اب حکومتوں کے واضح اعلان کے بعد مردم شماری کو اپنی ریڈ لائن کہنے والے اپنی وزارتیں اور گورنر شپ کو فوری چھوڑ کر حکومت سے علیحدہ ہوجائیں۔
انہوں نے سندھ اربن گریجویٹٖ فورم کے ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ وہ دلائل سے عوام کو بتائیں کہ مہاجر قوم کو بند گلی میں پہنچانے والی صرف متحدہ ہے،جنہیں مہاجر قوم کے اجتماعی مفاد کا سودا کرکے ہمیشہ ذاتی فوائد حاصل کئے ہیں۔
آفاق احمد نے کہا مخبریوں کو اعزاز سمجھنے والے مہاجر قوم کی محبتوں کے حقدار نہیں،آئندہ انتخابات میں مہاجر قوم کا ردعمل سب کیلئے حیران کن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم ایسا ہتھیار ہے جسے کسی بھی آپریشن کے زریعے آپ سے نہیں چھینا جاسکتا، ایس یو جی ایف اپنی سرگرمیوں میں مہاجر نوجوانوں اور تعلیم کو مرکزی حیثیت دیں۔