پولیس مقابلے میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کو ایس ایس پی ساؤتھ کی جانب سے شاباش اور کیش انعام
گزشتہ رات گزری کے علاقے خیابان بدر پر پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان مقابلے میں 1 ڈکیت ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے
پولیس مقابلے میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کو ایس ایس پی ساؤتھ کی جانب سے شاباش اور کیش انعام
کراچی : گزشتہ رات خیابان بدر پر پولیس مقابلے میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کو ایس ایس پی ساؤتھ کی جانب سے شاباش اور کیش انعام۔ گزشتہ رات گزری کے علاقے خیابان بدر پر پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان مقابلے میں 1 ڈکیت ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے۔
مذکورہ مقابلے میں حصہ لینے والے شاہین فورس کے جوانوں اور دیگر افسران کو اج ایس ایس پی ساؤتھ دفتر مدعو کیا گیا۔ پولیس کانسٹیبل اعجاز اور عظمت اللہ کو دس 10 ہزار فی کس انعام اور تعریفی اسناد سی سی-3 سے نوازا گیا۔
مذکورہ اہلکاروں سمیت ایس ایچ او گزری، ایچ ایم گزری اور انچارج شاہین فورس کے لیے پولیس کی اعلی تعریفی اسناد سی سی-1 کے لیے سفارش بھی کی گئی ہے
اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ سید اسد رضا نے مذکورہ مقابلے میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور مستقبل میں بھی اسی طرح جاں فشانی سے ڈیوٹی سر انجام دینے کی تلقین کی