سیکٹر 11سی3 کی گلیوں میں بہتا ہوا گٹر کا پانی حل صرف جماعت اسلامی نعرے پر سوالیا نشان ؟؟؟
منتخب چئیرمین جماعت اسلامی ابھی تک یہاں آئے بھی نہیں ہیں۔ لوگوں کی شکایت
گلیوں میں بہہتا ہوا گٹر کا پانی عوام کے لئے پریشانی کا سبب بن گیا۔
کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 01، سیکٹر 11-سی-3 میں عوام سڑک پر بہتے ہوئے گٹر کے پانی کی وجہ سے کافی پریشان نظر آتی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی دفعہ اس کی شکایت یوسی آفس میں کی لیکن ابھی تک اس پر کوئی بھی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔
ایک نہیں دو نہیں بلکہ درجنوں گٹر ایسے موجود ہیں پورے سیکٹر میں جو ابل کرسڑک پر بہہ رہے ہیں۔ بچوں، خواتین اور بزرگوں کا گلیوں میں چلنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا ہے۔ سڑک پر کھڑے پانی کی وجہ سے اس میں مچھر پیدا ہوتے ہیں جن کی وجہ سے علاقہ میں لوگ بیمار بھی ہورہے ہیں۔
جماعت اسلامی نے نعرہ لگایا تھا کہ حل صرف جماعت اسلامی، لیکن کسی قسم کے بھی مسائل حل ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ حالہ کہ مشین کی مدد سے گڑروں کی صفائی کرائی جائے تو مسلہ کافی حد تک ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔
لوگوں نے یہ شکایت بھی کی کہ سیوریج بورڈ کی طرف سے بھی کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے۔ ہم لوگوں کو اس مہنگائی کے دور میں اپنی مدد آپ کے تحت ہی کام کرانا پڑرہا ہے۔ پرائیوٹ گٹروں کی صفائی کرانے میں ہمیں منہ مانگی قیمت دینا پڑتی ہے۔
علاقہ کی عوام نے درخوست کی ہے کہ اس مسلہ کو جلد از جلد حل کیا جائے۔