آج بھی حماس کے مجاہدین اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کررہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن
امریکہ مستقل اسرائیل کی پشت بانی کررہا ہے یہی وجہ کے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر حملہ کررہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
آج بھی حماس کے مجاہدین اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کررہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا فائیو اسٹار چورنگی پر خواتین مارچ کی شرکاء سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلسل باضمیر انسان خود مغربی دنیا میں اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ گذشتہ رات بھی اسرائیلی درندوں نے پناہ گزیں کیمپوں پر حملہ کیا جس میں پورے خاندان شہید ہوگئے ہیں۔ امریکہ مستقل اسرائیل کی پشت بانی کررہا ہے یہی وجہ کے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر حملہ کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس کے مجاہدین نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کرکے اسرائیل کا غرور خاک میں ملادیا۔ اسرائیل کے بارے میں یہ تصور تھا کہ انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ 7 اکتوبر کے حملے میں سینکڑوں اسرائیلیوں کو جہنم واصل کیا۔ آج بھی حماس کے مجاہدین اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کررہے ہیں۔ حماس نے اسرائیل کی طاقت کے گھمنڈ کو توڑدیا ہے۔ امریکہ انسانی حقوق کا علمبردار بنتا ہے لیکن فلسطین میں اسرائیل کی سرپرستی کرکے ہزاروں بچوں کو شہید کیا گیا
انکا کہنا تھا کہ امریکہ کا دوہرا معیار ہے مغرب کے لوگوں کے آنکھوں سے پٹی اترچکی ہے۔ امریکہ کے عوام بھی جان چکے ہیں کہ امریکہ ہی سب سے بڑا دشمن ہے۔ امریکہ کے عوام جان چکے ہیں کہ ویت نام کی لڑائی میں رائٹ لیفٹ کا نام استعمال کرکے سازش کی تھی۔ برطانیہ، جرمنی ، اٹلی اور فرانس کے عوام الگ اور ان کے حکمران الگ ہوگئے ہیں۔ حماس کی کارروائی نے پوری دنیا کو بتادیا کہ جنگیں ایمان سے لڑی جاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طاغوت کا مقابلہ کرنے والی چھوٹی جماعت نے اسرائیل جیسی بڑی طاقت کو زیر کردیا۔ ہمیں ایسی فوجی اور جرنیل چاہیئے جو قبلہ اول کی حفاظت اور کشمیر کی آزادی کے لیے کام کریں۔ ہمیں ایسے فوجی نہیں چاہیئے جو اس لیے نہیں لڑتے کہ امریکہ ناراض ہوجائے گا۔ فوجی اور جرنیل اگر لڑ نہیں سکتے تو ہمارے سروں پر کیوں مسلط ہیں کیوں ہمارے بجٹ سے اربوں روپے کھارہے ہیں۔ ہمیں ان فوجی اور جرنیلوں سے بھی مزاحمت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری مزاحمت سیاسی و انتخابی میدان میں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سابق جرنیل اور ڈکٹیٹر کہتے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کیا تو ملک کی معیشت خطرہ میں پڑ جائے گی۔ عوام بیدار ہوچکے ہیں ، اب عوام کو معیشت کا لولی پوپ نہیں دیا جاسکتا۔ ہر محاذ پر ظالم، جابر حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور جرنیلوں کے خلاف مزاحمت کریں گے۔ حماس کے مجاہدین نے مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں کا مقدمہ لڑا اور اسرائیل کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ حماس نے عالمی نشریاتی اداروں کو بھی بے نقاب کردیا۔ جبالیہ کیمپ کے حوالے سے بی بی سی غلط خبر چلاکر صحافت پر جانبداری کا کلنگ کا ٹیکہ لگادیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کو تباہ کردیا ہے۔ جب جب اسرائیلی غزہ پر زمینی حملہ کرتے ہیں حماس کے مجاہدین انہیں جہنم واصل کردیتے ہیں۔ مسجد اقصی انبیاء کی سرزمین مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ ہم لڑ نہیں سکتے لیکن ان کی مدد کرسکتے ہیں اور اپنے سروں سے ایس حکمرانوں کو شکست دے سکتے ہیں جو فلسطینیوں کی مدد نہیں کرتے۔
فائیو اسٹار چورنگی پر خواتین مارچ میں بھاری تعداد میں خواتین کی شرکت۔ خواتین نے ہاتھوں میں جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔