حماس کی مزاحمت نے پوری دنیا میں خاص طور پر مغربی ممالک کے عوام پر آنکھوں پر پٹی کھول دی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
عالم اسلام کے حکمرانوں فلسطین کے مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن
حماس کی مزاحمت نے پوری دنیا میں خاص طور پر مغربی ممالک کے عوام پر آنکھوں پر پٹی کھول دی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا شاہراہ قائدین پر غزہ کے مظلوم بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کے بچوں کا غزہ مارچ سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بچوں اور بچیوں نے شاہراہ قائدین پر لاکھوں تعداد میں شریک ہو کر عالم اسلام کو پیغام دیا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ صیہونی باربار قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے ہیں فلسطینی مسلمانوں کو شہید کرتے ہیں۔ اسرائیل فلسطین ، مدینہ اردو کو گریٹر اسرائیل بنانے کا خواب دیکھ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک صدی میں امریکہ یورپ کے لوگوں نے پوری دنیا کے صیہونیوں کو لاکر فلسطین میں آباد کیا۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارا نظام تعلیم نہیں بتاتا کہ مسجد اقصی کی کیا اہمیت ہے۔ نظام تعلیم نہیں بتاتا کہ امریکہ نے ویت نام اور ہیرو شیما ناگاساکی میں بمباری کی۔ امریکہ نے عراق میں جھوٹ بول کر لاکھوں انسانوں کا قتل کیا۔ امریکہ اسرائیل کے نیتن یاہو کو سپورٹ کررہا ہے۔ اسرائیل کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ فلسطین کی زمین مسلمانوں کا قبلہ اول صیہو نیوں کے قبضے میں ہے۔ ہم اسرائیل کی ریاست کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے باضمیر انسان فلسطین کے بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عالم اسلام کے حکمران ایک طرف اور عوام ایک طرف ہیں۔ شاہراہ قائدین پر پر موجود بچے عالم اسلام کے حکمرانوں اور جرنیلوں سے سوال کررہے ہیں کہ 10 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں یہ لوگ کیا کررہے ہیں۔ شاہراہ قائدین پر بچے سوال کررہے ہیں کہ فوجیوں اور جرنیلوں کی غیرت و حمیت کہاں چلی گئی۔ فوج اور جرنیل مسلمانوں کے لیے نہیں اپنی قوم کو فتح کرنے کے لیے لڑتے ہیں۔ حماس کے مجاہدین مسلمانوں کے ماتھوں کا جھومر ہے۔ حماس نے اسرائیل کی تمام جدید ٹیکنالوجی کو شکست دے دی اور امریکہ و اسرائیل کا غرور خاک میں ملادیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ماہ ہوگیا ہے لیکن اسرائیل حماس کو شکست نہیں دے سکا۔ اسرائیلی سامنے آکر مقابلہ نہیں کرسکتے لیکن جنگی جرائم کا ارتکاب کرکے بچوں پر بمباری کررہے ہیں۔ شاہراہ قائدین پر موجود بچے حکمرانوں فوجوں اور جرنیلوں کی غیرت جگانے کے لیے جمع ہیں۔ اسرائیل کی صرف یہی حقیقت ہے کہ یہ ایک ناجائز ریاست ہے۔ اسرائیل ایک وحشی درندہ ہے ، ہمیں دو ریاست کا سبق نا پڑھایا جائے۔ ریاست صرف ایک ہی ہے اور وہ صرف فلسطین کی ریاست ہے۔ زندگیاں قربان کردیں گے لیکن اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ دو ریاست کا سبق پڑھانے والے کو سروں سے ہٹا دیں گے۔