پولیس چیف نے یونٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری
ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کی زیر صدارت کراچی پولیس افس میں ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی پر اہم اجلاس منعقد
پولیس چیف نے یونٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری
کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کی زیر صدارت کراچی پولیس افس میں ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی پر اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں لاء اس مائی پروٹیکٹر این جی او کی سربراہ فوزیہ طارق ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر زاہدہ پروین،انچارج کراچی رینج حنا مغل و دیگر افسران نے شرکت کی۔
پولیس چیف نے ویمن اینڈ پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور خواتین اور بچوں کو درپیش مسائل پر گفتگو گی گئی۔ پولیس چیف نے یونٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی۔ پولیس چیف نے ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی ٹیم کی نمایاں کارکردگی پر تعریفی اسناد اور کیش انعام کا بھی اعلان کیا۔