Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تمام سیاسی پارٹیاں کراچی سے لوٹ کھسوٹ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

جماعت اسلامی متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کے حقوق کے لیے ان کے ساتھ جدوجہد کرے گی۔ حافظ نعیم الرحمن

0

تمام سیاسی پارٹیاں کراچی سے لوٹ کھسوٹ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی عرشی شاپنگ سینٹر کے متاثرین سے ملاقات ومیڈیا سے گفتگو۔ انہوںنے کہا کہ آرمی چیف نے کہا تھا کہ ہم سسٹم پر ہاتھ ڈالیں گے۔ آرمی چیف بتائیں کہ کب سسٹم پر ہاتھ ڈالیں گے۔ شہریوں کا قصور کیا ہے اسے کوئی اون کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ تمام سیاسی پارٹیاں کراچی سے لوٹ کھسوٹ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔ شہریوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کے حقوق کے لیے ان کے ساتھ جدوجہد کرے گی۔ سٹی کونسل کا اجلاس تماشہ کے سوا کچھ نہیں۔ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ سٹی کونسل کے اجلاس میں بجٹ پیش کیا جائے لیکن بجٹ نہیں پیش کیا جارہا۔ سیاسی پارٹیاں عرشی پلازہ کے متاثرین سے ملنے کے بہانے اپنی سیاست کو چمکارہے ہیں۔ آتش زدگی کے واقعے کے بعد جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار آگ بجھانے کے لیے موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو متاثرین کے وفد سے ملاقات کرنی چاہیئے اور نقصانات کا ازالہ کرنا چاہیئے۔ جماعت اسلامی کی پوری ٹیم اور عوام کے منتخب نمائندے متاثرین کے موجود ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں۔

اس کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن آر جے پلازہ کے متاثرین سے ملنے پہنچ گئے۔

Comments
Loading...