جماعت اسلامی کے نمائندوں نے جتنی تیزی کے ساتھ مسائل کو حل کرنا شروع کیا ہے، ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ منیب وسیم
شہر کراچی کو وراثت کا مال سمجھ کر کھانے والوں کو اپنی شکست ابھی سے نظر آ چکی ہے۔ منیب وسیم
جماعت اسلامی کے نمائندوں نے جتنی تیزی کے ساتھ مسائل کو حل کرنا شروع کیا ہے، ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ منیب وسیم
کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2، کونسلر منیب وسیم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ سال 2024 اہلیان شادمان کے لئے خوشیوں کی نوید لے کر آ رہا ہے۔ شادمان میں جتنی تیزی اور تندہی کے ساتھ کام ہو رہے ہیں، ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں اور ان کی پوری ٹیم دن رات مصروف عمل ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم ایک سال تعمیر میں اور بقیہ مدت تعمیر کی مینٹیننس میں لگائیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بے شک، حاسدین کا حسد عروج پر پہنچ چکا ہے، جلنے والوں کا عالم یہ بے جا الزامات لگانے سے بھی گریز نہیں کر رہے۔ ماضی کے کرپٹ عناصر ہر کسی کو اپنی طرح سمجھتے ہیں، انہیں لگتا ہے کہ سیاست میں آنے والا ہر انسان ان کی طرح داغ دار ہے۔ لیکن الحمداللہ میری ماں نے اور میری جماعت نے میری تربیت ہی ایسی کی ہے کہ بھوکے رہ لیں گے لیکن حرام نہیں کھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے شادمان میں تیزی سے ہونے والے کام مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہے، عوام کو سکون ملنا شروع ہو رہا ہے، لوگوں کو اپنی دفن ہوتی سیاست نظر آ رہی ہے اسی لئے ان کے حواریوں نے کردار کشی کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے، لیکن ہمارے کردار کی گواہی ہم نہیں بلکہ زمانہ دیتا ہے الحمداللہ۔
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ جنرل الیکشن کی کمپئین ہم نہیں بلکہ عوام چلائے گی، بلکہ چلا رہی ہے۔ شہر کراچی کو وراثت کا مال سمجھ کر کھانے والوں کو اپنی شکست ابھی سے نظر آ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ جس طرح بلدیات میں میدان سے بھاگے، یا جن لوگوں نے ٹھپے لگانے کی کوشش کی آج وہ کھمبے نوچ رہے ہیں۔