ہماری بھرپور کوشش ہے کہ آئندہ 1 سے دو ماہ ہے اندر اندر تمام ملازمین کی تنخواہوں کو آن لائن کردیا جائے۔ مبین جمانی
اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیف آفیسر یوسف شیخ، ریجنل ڈائریکٹر خلیل احمد میمن و دیگر موجود ہیں۔
ہماری بھرپور کوشش ہے کہ آئندہ 1 سے دو ماہ ہے اندر اندر تمام ملازمین کی تنخواہوں کو آن لائن کردیا جائے۔ مبین جمانی
تفصیلات کے مطابق نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی کی زیر صدارت خیرپور ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیف آفیسر یوسف شیخ، ریجنل ڈائریکٹر خلیل احمد میمن و دیگر موجود ہیں۔ اجلاس میں خیرپور سٹی، فقیر آباد، کوٹ ڈیجی، کھمب، پریالو، گمبٹ سمیت دیگر کے چیئرمین و میونسپل کمیشنرز بھی موجود ہے۔
اجلاس میں نگراں صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ خیرپور میں تمام یوسی، ٹائون اور میونسپل کمیٹیوں کو ملنے والے او زی ٹی شئیرز، دیگر آمدنی، کئے گئے ترقیاتی کاموں اور تنخواہوں کا 19 اگست سے 15 جنوری تک کا مکمل رکارڈ دینے کی ہدایات جاری کی ہے۔
نگراں صوبائی وزیر محمد مبین جمانی نے کہا کہ تمام یوسی، ٹائون اور میونسپل کمیٹی اپنے اپنے ملازمین کی مکمل تفصیلات 48 گھنٹوں میں فراہم کریں۔ خیرپور ڈسٹرکٹ میں صفائی ستھرائی، سیوریج کے نظام کی بہتری اور کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔ تمام یوسی اور ٹائون کے سی ایم اوز اپنی یوسی اور ٹائونز کی کارکردگی، کئے جانے والے ترقیاتی کاموں اور اگر انہیں کسی قسم لے مسائل ہیں تو یہ تحریری طور پر ریجنل ڈائریکٹر کو ایک ہفتہ کے اندر اندر جمع کروادیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ آئندہ 1 سے دو ماہ ہے اندر اندر تمام ملازمین کی تنخواہوں کو آن لائن کردیا جائے اور اس سلسلے میں کام تیزی سے جاری ہے۔ تمام چیئرمین، میونسپل کمیشنرز اور محکمہ بلدیات کے ملازمین الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کسی قسم کہ سیاسی سرگرمیوں سے گریز کریں۔