کراچی کے نوجوانوں کا تعلیمی استحصال قبول نہیں۔ آفاق احمد
آفاق احمد کا میٹرک بورڈ نتائج کی جانچ اور طلباء کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ۔
کراچی کے نوجوانوں کا تعلیمی استحصال قبول نہیں۔ آفاق احمد
کراچی : مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے میٹرک بورڈ کے نتائج میں کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی سازشوں اور ناانصافیوں پرمذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کی طرح کراچی کے نوجوانوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کئے جانے کا سلسلہ بھی اسہی منظم سازش کا حصہ ہے جس کے تحت شہر پر باہر سے آئے لوگوں کو مسلط کرنے کا خواب دیکھا جارہا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ سندھ بورڈکے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سندھ بورڈکے نتائج 80سے 90فیصد جبکہ کراچی بورڈ کے نتائج35فیصد تک محدود رکھنے جبکہ 80فیصد سے زائد مارکس لینے والے بچوں کو ایک پرچے میں فیل کرکے سپلیمنٹری نتایج بنانا۔
کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہے جس کا مقصد نوجوانو کو اعلیٰ تعلیم سے دورکرنا ہے جسے کسی طور قبول نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر مطالبہ کیا ہے کہ میٹرک نتائج میں کی جانے والی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے جانچ کے عمل کو شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے اور طلباء و طالبات کے تحفظات کو دورکرکے تفریق کی لکیر کوگہرا ہونے سے روکا جائے جبکہ اس اہم اور نازک مسئلے پر آرمی چیف کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی سے وابسطہ جبکہ کراچی کے نوجوان کو اس دوڑ سے دور کرنے کا مطلب نہ صرف کراچی کو نقصان پہنچانا ہے بلکہ ملک کو معاشی اور تعلیمی اعتبار سے کمزور کرکے گمنامی کے اندھیروں میں دھکیلنے کے مترادف ہے