شہر کراچی کو مقام حاصل ہے کہ جب شہرت ترقی کرتا ہے تو پورا پاکستان ترقی کرتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
آج بھی شہر کراچی تمام تر تباہ حالی کے باوجود ملک کی معیشت چلارہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
شہر کراچی کو مقام حاصل ہے کہ جب شہرت ترقی کرتا ہے تو پورا پاکستان ترقی کرتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا باغ جناح گراؤنڈمیں عظیم الشان وتاریخی”جلسہ اعلان کراچی“ سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے بڑی تعداد میں شریک ہوکر باغ جناح گراؤنڈ میں سارے انتظامات فیل کردیے ہیں۔ یہ شہر کراچی کے مینڈیٹ کو ایک بار نہیں بار بار فروخت کیا گیا۔ ایم کیوا یم نے کراچی کے مینڈیٹ کو وڈیروں اور جاگیردارون کو فروخت کیا۔ آج بھی شہر کراچی تمام تر تباہ حالی کے باوجود ملک کی معیشت چلارہا ہے۔ شہر کراچی کی حالت درست کرلی جائے تو نوجوانوں کو تعلیم کے پروگرام دیے جائیں، شہر کو گیس ملنے لگے، شہرسے کے الیکٹرک سے جان چھڑائی جائے،کراچی کے نوجوانوں کے لیے ملازمتیں کھولی جائیں تو پھر یہ شہر مزیدآگے بڑھے گا۔ شہر کراچی کو مقام حاصل ہے کہ جب شہرت ترقی کرتا ہے تو پورا پاکستان ترقی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کراچی پاکستان کو دنیا کا ترقیاتی ملک بناسکتاہے۔ کراچی کو اس کا مالیاتی حق دے دو یہاں کے بچوں کو تعلیم دے دو تو حکمرانوں کو دنیا بھر میں کشکول لے کر نہیں پھرنا پڑے گا۔ شہریوں کے لیے تعلیم مہنگی کی جارہی ہے، تعلیمی اداروں گرانٹ نہیں دی جارہی ہے۔ کراچی کے مڈل کلاس بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں، ایم ڈ ی کیڈ کا جعلی امتحان لیا گیا۔ غریب اور مڈل کلاس بڑی مشکل سے پیٹ کاٹ کر آگے لاتے ہیں۔ ظالم بھیڑیوں نے کراچی کے انٹرمیڈیٹ کے طلبہ و طالبات کو فیل کرنا شروع کردیا اور تعلیمی نسل کشی کرنا شروع کردی۔ وزیر اعلیٰ نے انٹرمیڈیٹ کے طلبہ و طالبات کا 2دن میں مسئلہ حل نہیں کیا تو وزیر اعلیٰ ہاؤس پر احتجاج کریں گے۔ وڈیرہشاہی مافیا شہر پر مسلط ہوگیا ہے جو ہمارے بچوں کو پڑھنے نہیں دے رہا،انہیں آگے نہیں بڑھنے دیا جارہا۔ جماعت اسلامی انٹر میڈیٹ کے طلبہ و طاطالبات کے ساتھ ہے اور ساتھ مل کر جاگیرداروں اور وڈیروں سے لڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انٹر میڈیٹ کے طلبہ وطالبات کے امتحانی پرچے کی ری چیکنگ کی جائے اورانہیں نمبر دیے جائیں۔ ہم کے الیکٹرک مافیا کو کراچی کے عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ ہم کے الیکٹرک کے فارنزک آڈٹ کریں گے اور جو پارٹیاں ملوث ہیں انہیں بے نقاب کریں گے۔ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نے کے الیکٹرک کو کھمبوں کی قیمت می فروخت کردیا تھا۔ جماعت اسلامی نے متاثرین بحریہ ٹاؤن کے اربوں روپے دلوائے۔ نادرا میں دو ہجرت کرنے والے بہاری دھکے کھاتے تھے،جماعت اسلامی نے مقدمہ لڑا اور آج ان کا قومی شناختی کارڈ بنوایا گیا۔ قومیت کا نعرہ لگانے اور شناخت دینے والے بتائیں کہ 35سال میں مہاجروں اور بہاریوں کو کیا دیا۔ ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کی سوداگری کی ہے۔ ایم کیوا یم کے پھٹے ہوئے غباروں میں اب ہوا نہیں بھری جاسکتی۔ عوام کے مینڈیٹ کی توہین نہ کی جائے، مسترد شدہ لوگوں کو پھر سے مسلط نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے باغ جناح گراؤنڈ میں عوام کو لایا نہیں گیا بلکہ خود اپنی مرضی سے آئیں ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے عوام کے دلوں کی آواز بن رہی ہے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کا منشور پارٹی کا منشور نہیں بلکہ کراچی کے عوام کا منشور ہے۔ کراچی کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کو سب سے بڑی جماعت بنایا۔ جماعت اسلامی کے پاس 9ٹاؤنز اور 87یوسیز ہیں، شہری دیکھ رہے ہیں کہ پارکس بننا شروع ہوگئے ہیں۔ جس کو ڈھکن لگانا تھا وہ ڈھکن بھی نہیں دے سکا، ہم ڈھکن بھی خود لگارہے ہیں۔ ہم ٹاؤنز کے بجٹ کے پیسے بھی ڈھکن لگانے میں خرچ کررہے ہیں۔ 47صوبائی اسمبلی، 22قومی اسمبلی،21مخصوص نشستیں اور 6سینیٹرز سمیت 90نشستوں کی طاقت کراچی کے عوام کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی طاقت ہونے کے بعد بھی کراچی کی صنعتی تباہ، خواتین کو ٹرانسپورٹ میسر نہ ہوں، عباسی اسپتال میں گائنی وارڈ بند ہوں،شہری پانی و دیگر سہولتوں سے محروم ہوں اب یہ نہیں ہوگا۔ جماعت اسلامی ان بھتہ خوروں، بلدیہ فیکٹریوں کو جلانے والوں کو پھر سے کراچی کی نسل تبا ہ نہیں کرنے دے گی۔ ہم اسٹبلشمنٹ سے کہتے ہیں جماعت اسلامی جیت رہی ہے اسے جیتنے دو۔ کراچی ووالے 96نشستوں کی طاقت جماعت اسلامی کو دے دیں،ہم 312 ارب روپے کا تعلیم کا بجٹ کراچی پر خرچ کریں گے۔ کراچی کے عوام کے لیے ہیلتھ کارڈ بھی لگائیں گے، اسپتالوں کو بھی ٹھیک کریں گے، ماڈل اسکولز بھی بنائیں گے۔ آراوز اور ڈی آراوز سن لیں کہ آج کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو فتح دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8فروری کے دن نتائج تبدیل کیے تو آراوز اور ڈی آراوز کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔ آئندہ آنے والے دنوں میں سب مل کر 25لاکھ فون کال کریں اوراپنے رشتہ داروں، عزیز و اقارب،دوست واحباب اور دفتر میں کام کرنے والوں سب کو ترازو پر مہر لگانے کا پیغام دیں۔ آج تین تلوار پر پی ٹی آئی کے جلسے پر شیلنگ کی گئی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔