دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑے اور فائرنگ کے تبادلے میں ایم کیو ایم کا کارکن شہید
فائرنگ سے 48 سالہ فراز نامی ایک کارکن شہید اور رائو طلحہ زخمی ہوگیا۔
دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑے اور فائرنگ کے تبادلے میں ایم کیو ایم کا کارکن شہید
کراچی : کراچی میں رات گئے دوسیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑے اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ جبکہ نامعلوم افراد نے دو گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا۔ ناظم آباد نمبر 2 میں رات گئے دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑے میں ایک دوسرے پرکرسیاں پھینکیں گئیں اور فائرنگ سے 48 سالہ فراز نامی ایک کارکن شہید اور رائو طلحہ زخمی ہوگیا۔
جھگڑے کے بعد نامعلوم افراد نے علاقے میں دوگاڑیوں کو آگ لگادی۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے جائے واقعہ پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ رینجرز اور پولیس نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔ فراز کی نماز جنازہ بفرزون مسجد الہدا میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں مصطفیٰ کمال اور انیس کائم خانی کے ساتھ ساتھ بہت سے کارکنان اور ذمہ داران نے شرکت کی۔